Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کاقومی کرکٹ ٹیم کےاعزازمیں افطار ڈنر

کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلوں کو سپورٹ کرنے پرفوج کے کردار کو بھی سراہا، آئی ایس پی آر
شائع 08 اپريل 2024 11:01pm

آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ کاکول میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افطار ڈنر کا اہتمام آرمی ہاوس راولپنڈی میں کیا گیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پی سی بی حکام نے بھی افطار میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کرکٹرز نے کاکول میں شاندار تربیت کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلوں کو سپورٹ کرنے پر فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ کاکول میں جسمانی تربیت میں حصہ لیا۔