Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد یوسف بیٹنگ کوچ ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر مقرر کر دیئے گئے۔
شائع 08 اپريل 2024 09:51pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوٸنٹی سیریز کیلٸے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں محمد یوسف بیٹنگ کوچ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔ پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ واضح رہے کہ اظہر محمود اس قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

t20 series

Pakistani Squad

Pakistan vs New Zealand