مری جی پی او چوک کے ارد گرد گاڑیوں کے اوقات کار مقرر،موٹر سائیکلوں پر پابندی
عیدالفطرپر مری میں جی پی او چوک کے ارد گرد نوپارکنگ اوربڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کردیے گئے ہیں ۔ مری کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عید الفطر کے موقعے پر جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق مری میں موٹرسائیکلز کی مخصوص پوائنٹ سے انٹری بند کردی گئی ہے جب کہ جی پی او چوک کے ارد گرد نوپارکنگ اوربڑی گاڑیوں کے اوقات کارمقرر کردیے گئے ہیں۔
کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کشمیر جانے والی ٹریفک ایکسپریس وے استعمال کرے گی جبکہ فوکل پرسنز سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے تک موجود ہوں گے۔ جبکہ 300 ٹریفک اہلکار و افسران اپنی زمے داریاں انجام دیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کی سہولت اولین ترجیح ہوگی جس کیلئے 17 میل،لوئرٹوپہ،جھیکا گلی،کلڈنہ،کشمیر چوک اورجی پی اوچوک پرسہولت مراکزفعال کردیے گئے ہیں۔ مری میں موسم کی اپ ڈیٹ انتظامیہ کے آفیشل اکاؤنٹس سے لی جاسکتی ہے۔
کمشنرراولپنڈی نے ہدایات جاری کی کہ مری میں راشن اسٹاک اورپیٹرول کے اسٹاک کو ڈبل کیا جائے، ٹی ایچ کیواسپتال مری میں ادویات اورلیب ٹیسٹ کی سہولت یقینی بنائی جائے جبکہ ہوٹلز میں سیاحوں سے زائد چارجز وصول کرنے پرقانون حرکت میں آئےگا۔ جب کہ ہوٹلز میں سیاحوں سے زائد چارجز وصول کرنے پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.