Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ”را“ ایجنٹ دہلی میں سامنے آگیا

ثبوت جھٹلانے کیلئے اشوک آنند کا عام تاجر ہونے کا دعویٰ
شائع 08 اپريل 2024 07:36pm

پاکستان میں قتل کی وارداتوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ اشوک کمار آنند اپنے خلاف ثبوت سامنے آنے کے بعد منظر عام پر آنے کے لیے مجبور ہوگیا۔

اشوک کمار پیر کو دبئی میں سامنے آیا اور بھارتی میڈیا کے سامنے اس نے ’عام تاجر‘ ہونے کا ڈرامہ شروع کردیا۔

پاکستان نے اشوک کمار کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات سمیت ناقابل تردید ثبوت جنوری میں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیے تھے اور اسے پاکستان کے اندر سویلینز کے قتل میں ملوث قرار دیا تھا۔

ڈھائی ماہ سے زائد عرصے بعد اشوک کمار نے پیر کو پہلی مرتبہ بیان دیا۔

انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک عام تاجر ہے جو دبئی میں کاروبار کرتا تھا اور اپنے خلاف الزامات سامنے آنے کے بعد وہ بھارت واپس آگیا ہے جب کہ اسے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

اشوک کمار آنند نے تصدیق کی کہ پاکستانی میڈیا میں گردش کرنے والی تصویر اور پاسپورٹ اس کا ہے، لیکن اصرار کرتا رہا کہ وہ محض ایک تاجر ہے جس کا را سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس نے کہا کہ ’میں دبئی سے بھارت واپس آیا کیونکہ میں ڈر گیا تھا، اب میں انتظار کر رہا ہوں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ میرے کچھ دوستوں نے مجھے بتایا کہ شاید آئی ایس آئی میرا پیچھا کرے گی اور میں مشکل میں پڑ جاؤں گا‘۔

خیال رہے کہ جنوری 2024 میں، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت ’ماورائے علاقائی اور ماورائے عدالت قتل‘ کی مہم چلا رہا ہے۔

سائرس سجاد قاضی نے خاص طور پر اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار کو دو افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا ۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے پاس ”قابل اعتماد شواہد“ ہیں جو اشوک کمار کو قتل سے جوڑتے ہیں۔

Ashok Kumar Anand

R&AW Agent

India killing people