Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے ڈاکوؤں کی نرالی ڈکیتی

ڈکیتوں نے سیکیورٹی گارڈز کو باندھ کر واردات کی
شائع 08 اپريل 2024 05:21pm

لاہور میں ڈاکووں نے شہریوں کو جینا دوبھر کردیا۔ مناواں میں ڈاکو فیکٹری میں گھس کر سیکیورٹی گارڈز کو باندھ کر5 ٹریکٹرٹرالی اور 120 ٹن لوہا لوٹ کر لے گئے۔

مناواں میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکوؤں نے اسٹیل مل کو لوٹ لیا۔ ملزمان نے فیکٹری میں موجود دو سیکیورٹی گارڈزسہیل اور قمر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسیوں سے باندھ دیا۔

سیکیورٹی گارڈ کو باندھنے لے بعد ملزمان نے دوکروڑ روپے سے زائد مالیت کے پانچ ٹریکٹر ٹرالی اور ایک سو بیس ٹن سے لوہا اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے،

دوسری جانب شہرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 439 وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں، ڈاکو ایک گھر سےگن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی لوٹ کرلے گئے۔

ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر 22 افراد سےلاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے، چھینا جھپٹی کے دوران 36 شہریوں سے ہزاروں روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین لیے۔

گن پوائنٹ پر مختلف مقامات سے 7 شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، 65موٹرسائیکلیں، 2 کاریں اور 4 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ دیگرچوری کی 275 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ غیر قانونی اسلحہ کے 24 جبکہ منشیات کے 29 مقدمات درج ہوئے۔