Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سورج گرہن کن بروج کے افراد پر اثرانداز ہوگا، امریکی آسٹرولوجی ماہر کی رائے

ماہرین کے مطابق ہر بروج پر سورج گرہن کے مختلف اثرات مرتب ہوں گے
شائع 08 اپريل 2024 04:03pm

امریکہ میں مکمل سورج گرہن آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے دکھنا شروع ہو گا جو کہ 11 بجے کے وقت اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ یہ سورج گرہن اس کے بعد دوبارہ 2044 میں آنے کا امکان ہے۔

تاہم امریکی آسٹرولوجی ماہرین نے سورج گرہن کے بروج پر ہونے والے اثرات سے متعلق بتایا ہے۔

ماہر آسٹرولوجی گورڈن کہتی ہیں کہ اس سورج گرہن سے آریز بالکل متاثر ہوگا، جبکہ اس کا مخالف بروج یعنی لبرا بھی متاثر ہوگا۔ جبکہ کینسر اور کیپریکورن میں متاثر ہونے والے بروج میں شامل ہیں۔

دوسری جانب بروج لیو پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور انرجی کی افزائش کا باعث بنتا ہے، اس انرجی کو پریشر کوکر کی طرح ریلیز کرتا ہے۔اس دوران لیو سے تعلق رکھنے والے کئی افراد اپنے جذبات سے بے قابو ہوجاتے ہیں۔

جبکہ ٹورس اس دوران گھریلو کاموں کی طرف زیادہ توجہ دیتے دکھائی دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب جیمنی اپنے پرنسلٹی کو نکھارنے اور اس توجہ دینے پر زیادہ وقت لگا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ورگو بروج پر یہ سورج گرہن ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں ان کی زندگی میں نئے لوگ آ سکتے ہیں جو کہ ان کی زندگی کو بدلنے میں مدد کر سکیں۔

جبکہ لبرا بروج صحت سے متعلق زیادہ متوجہ ہوں گے۔ اسکورپیو اس دوران اپنے شوق اور منفرد اظہار خیال پر زور دے سکتے ہیں۔

جبکہ بروج پر اثررات مثبت اور منفی دونوں شامل ہیں، یعنی سورج گرہن کے آپ کے بروج ہر طرح سے متاثر ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

ماہر آسٹرولوجی نے مزید بتایا کہ یہ کہہ دینا غلط نہیں ہوگا کہ ہر بروج اس سورج گرہن سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہیں پائے گا، گورڈن کی جانب سے اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ سیارے ایونٹس اور برتاؤ پر ہمیشہ سے اثرنداز ہوتے ہیں۔

ماہر آسٹرولوجی نے مزید بتایا کہ آپ ان تاریخی واقعات کی طرف دیکھیں جو کہ آسٹرولاجیکل وقت میں ہوئے، جبکہ گورڈن نے چاند کے راستے کو بھی آسٹرولاجی پر اثرانداز ہونے سے متعلق اہم قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب چاند پورا ہوتا ہے، تو لہریں بھی ٹھاٹھیں مار رہی ہوتی ہیں، تمام کرسٹیشین پورےچاند پر پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ گورڈن نے بتایا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ جیلی فش پورے چاند پر پیدا ہوتی ہے؟

solar eclipse

Astrology

Astrologist