Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: ساحلی پٹی گڈانی میں پہلی مرتبہ زندہ نایاب دیوہیکل سیاہ وہیل نمودار

بڑی نسل کی سیاہ وہیل کھلے سمندرمیں غوطے کھاتی دکھائی دی
شائع 08 اپريل 2024 02:09pm

بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی میں پہلی مرتبہ زندہ نایاب دیوہیکل سیاہ وہیل نمودار ہوئی ہو گئی ہے۔

گڈانی کے ساحل پر ساحل سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر سمندری حیات کی سب سے بڑی نسل سیاہ وہیل کھلے سمندرمیں غوطے کھاتی دکھائی دی ہے۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق وہیل کی لمبائی سو فٹ اور چوڑائی پچاس فٹ ہے۔ جبکہ وزن ڈیڑھ سو ٹن سے بھی زائد ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل بلوچستان کی مختلف ساحلی پٹیوں پر مردہ حالت میں وہیل پائی جا چکی ہیں۔

لیکن گڈانی کی تاریخ میں پہلی بار زندہ وہیل نمودار ہوئی ہے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سیاہ وہیل کا ساحل کے قریب آنا سمندر میں ماہی گیروں کیلئے نئی امید ہے۔

بلوچستان

BLACK WHALE

GADANI BEACH

GADANI COASTLINE