Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں عیدالفطر پر بارش کس دن سے ہوگی؟

عید سے پہلے شہر میں پڑنے والی گرمی کب جان چھوڑ رہی ہے
شائع 08 اپريل 2024 01:53pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں عید سے پہلے شدید گرمی پڑ رہی ہے لیکن محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے دوران بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

تاہم سوال یہ ہے کہ بارش کس دن ہوگی۔ عید کے پہلے دن یا آخری دن۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز اس کی وضاحت کردی۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق عید سے ایک روز قبل منگل کو موسم ابر آلود ہو جائے گا لیکن بارش نہیں ہوگی جب اور درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

جبکہ عید کے روز یعنی بدھ 10 اپریل کو موسم صاف ہوگا اور درجہ حرارت میں بھی معمولی کمی آئے گی جو 36 درجے تک رہے گا۔ جمعرات کو بھی موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ لیکن گرمی مزید کم ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گرمی میں کمی کا سبب مغربی ہوائیں بنیں گی۔ جمعہ سے شہر کا موسم ایکبار پھر ابر آلود ہو جائے گا۔

12 اپریل سے مغربی ہواؤں میں شدت آئے گی اور 14 اپریل یعنی اتوار کو کراچی میں بارش ہوگی۔

karachi weather

Karachi Rain

Weather Updates