Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

مثبت رجحان کی بدولت 614 پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک انڈیکس نے 69 ہزار کی حد پار کرلی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 05:25pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

آج ٹریڈنگ کے اوقات کے دوران مثبت رجحان کی بدولت کاروبار میں تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک مرحلے پر 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار کرگیا۔ 614 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 69057 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔

آئی ایم ایف سے معاملات بہت حد تک طے پا جانے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

pakistan stock exchange

POSITIVE MOOD

BENCHMARK 100 INDEX

69000 POINTS MARK