Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

آنکھوں میں سُرما، سفید شلوار قمیض، علی ظفر کا پہلا سرائیکی گانا تیار، ٹیزر جاری

نیا سرائیکی گانا عید سے قبل ریلیز کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 09:27pm

پاکستانی گلوکار علی ظفر کا بلوچی اور پشتو گانے نے جہاں سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، وہیں اب گلوکار کی جانب سے ایک اور شاہکار تیار کیا گیا ہے۔

حال ہی میں علی ظفر کی جانب سے اپنے نئے گانے ’بالو بتیاں‘ کی پہلی جھلک جاری کی ہے، جس میں گلوکار اور اداکار کے ساتھ معروف سرائیکی گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی موجود ہیں۔

یوٹیوب پر علی ظفر کی جانب سے اپنے پہلے سرائیکی گانے ’بالو بتیاں‘ کے حوالے سے مختصر ویڈیو کلپ شئیر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں علی ظفر کی جانب سے ’لیلا او لیلا‘، ’راشا پے خبر‘، ’الے منجھا‘ گانوں کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے، جسے علی ظفر سن رہے ہیں اور اس کے بعد آتا ہے علی ظفر کا نیا شاہکار ’بالو بتیاں‘۔

جس کے لیے گلوکار نے سفید رنگ کی شلوار قمیض کا انتخاب کیا، جبکہ ساتھ ہی سرائیکی اجرک، اور آنکھوں میں سرما بھی نمایاں تھا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس گانے کی دھن کافی دلچسپ اور پُر کشش سنائی دے رہی تھی، علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس چاند رات، بالو بتیاں، بس تھوڑا انتظار۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر علی کا کہنا تھا کہ کوئی اور نہیں بلکہ اس گانے میں میرے ساتھ معروف شخصیت اور موسیقی کار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ہیں۔ جو کہ سرائیکی میں اس گانے کو گنگنائیں گے، اور سرائیکی ثقافت اور شاعری کو دنیا بھر تک پہنچائیں گے۔

ساتھ ہی علی ظفر نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی سے متعلق دلچسپ معلومات بھی شئیر کی اور بتایا کہ کیا آپ جانتے ہیں انہوں نے 50 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ آڈیو البمز ریلیز کرا چکے ہیں، جس کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

واضح رہے علی ظفر کی جانب سے تیار کیے گئے گانے ہمیشہ ہی پاکستان سمیت غیر ملکی سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا جاتے ہیں، پی ایس ایل اینتھم ’اب کھیل جمے گا‘ آج بھی شائقین کو خوب محضوض کرتا ہے۔

ali zafar

social media

Pakistani Singer

siraiki song

attaullah khan isa khailvi