Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

ایمن خان اور منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں بھی اپنا رومانس کیسے زندہ رکھا ہوا ہے

جوائنٹ فیملی سسٹم میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں۔ایمن خان کا اعتراف
شائع 08 اپريل 2024 11:28am

ایمن خان اور منیب بٹ شوبز انڈسٹری کے دو ایسے مشہورستارے ہیں، جنہوں نے بہت کم عمرمیں شادی کر لی تھی اور انہوں نے اس خوبصورت رشتہ کو تاحال برقرار رکھا ہے۔

اس کامیاب جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں اور یہ جوڑا ایک دوسرے سے بہت خوش اور مطمئن ہے۔

حال ہی میں انہوں نےصحافی آمنہ حیدر عیسیٰ کو انٹرویو دیا اور اپنی شادی کے بارے میں کھل کربات کی۔

جوڑے نےاتفاق کیا کہ پرانی روایات کوبدلتے وقت کے ساتھ توڑنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی ذمہ داری والدین کو مساوی طور پر لینی چاہیے۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ پرانی روایت میں بچوں کی ساری ذمہ داری ماں پر ڈال دی جاتی ہے،اس سوچ کو بدلنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درست ہے کہ ایمن بچوں کی زیادہ تر ذمہ داریاں اٹھاتی ہے،لیکن میں بھی اس کا پورا پورا ساتھ دیتا ہوں۔

منیب بٹ کے مطابق وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ رہتے ہیں ،یہاں تک کہ ان کی صحت کا کوئی مسئلہ تھا تو انہوں نے اپنی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی تھی۔

ایمن اورمنیب بٹ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہیں اوران کے دو چھوٹے بچے ہیں، لہذا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ چھ سال بعد بھی اپنی شادی میں رومانس کو کیسے زندہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں،اوراگر وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں تو بھی وہ بہت سفر کرتے ہیں ،اس سے انہیں ایک ساتھ رہنے کے لئے کافی وقت ملتا ہے۔

ایمن کا کہنا تھا کہ مشترکہ خاندان میں رہنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ کیونکہ منیب کے گھر پر نہ ہونے کی صورت میں بھی وہ ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں اور جب وہ بچوں کو چھوڑ کر باہر جاتے ہیں،تو ان کے اہل خانہ ہمیشہ بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

lifestyle

showbiz celebrities

munib butt aimn khan