Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن کا کور گرگیا

ہیوسٹن جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز کو ڈینور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا، مسافر محفوظ رہے
شائع 08 اپريل 2024 10:11am

امریکا کے ڈینور ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک بوئنگ 737 طیارے کے اینجن کا کور نکل گیا اور ونگ فلیپ سے جا ٹکرایا۔ اس حادثے کے فوراً بعد پائلٹ نے ایمرجنسی کال دی اور طیارے کو ڈینور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے بتایا کہ طیارے کو ڈینور ایئر پورٹ حفاظت سے واپس اتارنے کے بعد تمام مسافروں کو متبادل طیارے میں ہیوسٹن روانہ کردیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے کسی طیارے میں خرابی یا حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ اتوار کی صبح (پاکستان میں شام) ڈینور سے ہیوسٹن جانے والی پرواز 3695 کے ساتھ یہ حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں مسافروں سے معذرت چاہتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں اور ملازمین کی سلامتی ہر حال میں مقدم ہے۔ ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ طیارے کا معائنہ کر رہی ہیں۔

وائر ہونے والی وڈیو میں طیارے کے انجن کور کو گرتے ہوئے اور ایک پائلٹ کو ایمرجنسی کال دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ ایک انجن سے ’کاؤلنگ‘ گری ہے۔

Boeing

emergency landing

DENVER AIRPORT

HOUSTEN

ENGINE COVER FELL OFF