Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2024 کا پہلے سورج گرہن، لاکھوں افراد نے نظارہ کیا

سورج گرہن میکسیکو کے بعد امریکا اورکینیڈا میں دیکھا گیا
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 07:14am
سال کا پہلا سورج گرہن آج ہے
سال کا پہلا سورج گرہن آج ہے

دنیا بھر میں مکمل سورج گرہن کا شمالی میکسیکو سے آغاز ہوا۔ سورج گرہن میکسیکو کے بعد امریکا اورکینیڈا میں دیکھا گیا لاکھوں افراد نے نظارہ کیا۔

سورج گرہن کے سبب امریکا کی 15ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ےھی۔ امریکہ میں لاکھوں لوگ دوسری ریاستوں میں گئے۔

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن براعظم شمالی امریکہ کے ممالک میں دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوا، رات ایک بج کر 52 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوا۔

چونکہ سورج گرہن کے وقت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں رات تھی اس لیے ان ممالک کے لوگوں نے سورج گرہن براہ راست نہیں دیکھیں گے لیکن دیگر طریقوں سے سورج گرہن کا مشاہدہ کرتے رہے۔

امریکہ میں لاکھوں لوگوں نے سورج گرہن دیکھنے کے لیے ان ریاستوں کا رخ کیا جہاں سورج مکمل طور پر غائب ہو گیا۔

سورج گرہن کے حوالے سے مختلف گروپوں میں الگ الگ نظریات پائے جاتے ہیں۔

اسلام میں سورج گرہن کے بعد نماز کسوف یا نماز خوف پڑھی جاتی ہے۔ مغرب میں بعض عامل اسے توانائی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

سال 2024 میں تین بار سورج گرہن ہوگا۔ جب کہ چاند گرہن دو مرتبہ دیکھا جائے گا۔

solar eclipse