Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار میں موٹرسائیل بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

پانچ زخمی، خواتین اور بچے بھی شامل
شائع 08 اپريل 2024 06:06am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خضدار میں عمرفاروق چوک کے قریب بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا معصوم افراد کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔