Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے وزیر نے نیا بلدیاتی نظام لانے کا اعلان کردیا

پنجاب کے وزیر بلدیات کا آج ایکسلوسیو میں انٹریو
شائع 07 اپريل 2024 09:57pm
Is political grip of PML-N strong in Punjab?| Aaj Exclusive | Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے صوبے میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا علان کردیا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلیوسیو“ میں خصوصی گگفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے ہر دور میں بلدیاتی انتخابات کروائے، ہم نے تحفظات کے باوجود مشرف دور کا بلدیاتی نظام چلنے دیا۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ ہماری حکومت گئی تو بلدیاتی نمائندے موجود تھے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو ان لوگوں نے بلدیاتی نظام کو لپیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس دور میں بھی بلدیاتی الیکشن کروائیں گے، ایسا نظام لائیں گے جو عوام کے مسائل حل کرے گا۔

’صحت مند پنجاب ’ وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، مریم نواز

صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ دیہات اور شہروں میں رہنے والوں کے مسائل مختلف ہیں، پورے ضلع کو ون یونٹ بنانے سے مسائل بڑھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، جس کا مسودہ اسمبلی میں جائےگا، جہاں اپوزیشن بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

ذیشان رفئیق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام نہیں ہوگا تو عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے، ہم برتھ اور ڈیڈ سرٹیفکیٹس کا نظام آن لائن لارہے ہیں، مریم نواز نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

Local Bodies Minister Punjab

Zeeshan Rafique

New Local Body System in Punjab