Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 07 اپريل 2024 05:29pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed