Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بیوی کے 224 ٹکڑے کرنے والے کو آج سزا سنائی جائے گی

برطانیہ کے نکولس نے ایک سال قبل ہولی بریملے کو چُھری کے کئی وار کرکے قتل کیا تھا
شائع 07 اپريل 2024 03:48pm

ایک سال قبل بیوی کو قتل کرکے اُس کے 224 ٹکڑے کرنے والے برطانوی باشندے کو آج (8 اپریل کو) سزا سنائی جائے گی۔ 28 سالہ سفاک قاتل نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کیا اور قتل کا کوئی سبب بیان نہ کرسکا۔

26 سالہ ہولی بریملے کے جسم کے ٹکڑے 25 مارچ، 2023 کو بیسنگم شائر، لنکن شائر کے نزدیک دریائے وِدام کے کنارے دریافت ہوئے تھے۔

لنکن سٹی پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ نکولس میٹسن نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کیے اور اِن ٹکڑوں کو ٹھکانے لگانے میں ایک شخص سے مدد لی۔ شریک مجرم نے بھی اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ہانکوک کو اس کام کے لیے خطیر رقم دی گئی تھی۔

نکولس میٹسن 2013، 2016 اور 2017 میں بھی اپنی سابق پارٹنرز کے خلاف جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔

نکولس میٹسن اور ہولی بریملے کی شادی 2021 میں ہوئی تھی۔ اُن کے درمیان ناچاقی بڑھ گئی تھی اور معاملہ طلاق واقع ہونے تک جاپہنچا تھا۔ تب نکولس نے اُسے چُھری کے کئی وار کرکے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔

ابتدا میں اُس نے یہ کہتے ہوئے پولیس کو دھوکا دینے کی کوشش کی کہ اُس کی بیوی کا دماغ توازن خراب ہے اور اپنا ہاتھ بھی دکھایا جس پر کاٹے کا نشان تھا۔

پولیس نے بتایا کہ نکولس پالتو جانوروں پر بھی مظالم ڈھاتا تھا۔ اُس نے اپنی بیوی کا پالتو کتا اور بلی بھی مار ڈالی تھی۔

UK KILLER

CHOPPED WIFE

224 PIECES

TO BE SENETENCED

PLEADED GUILTY