Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب شہری سے ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

متاثرہ شہری ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں گرگیا
شائع 07 اپريل 2024 02:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ڈکیتوں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، سہراب گوٹھ میں شہری موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب کم عمرملزم گاڑی کےانتظارمیں کھڑےشہری سے موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم شہری سے موبائل فون چھین کر بھاگ جاتا ہے۔

ملزم کے دوسرے ساتھی کوموٹر سائیکل پردیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم اپنے موٹر سائیکل سوارساتھی کے ساتھ فرارہوا، جبکہ متاثرہ شہری ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں گرگیا۔

ملزمان نے ریکی کرنے کے بعد واردات کی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سپرہائی وے پر لوٹ مار کی وارداتیں معمول پر ہیں، سچل پولیس واقعات کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے۔

karachi

CCTV footage

Karachi Police

sohrab goth

Karachi Street Crimes

bus terminal