Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا

یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا
شائع 07 اپريل 2024 01:27pm

ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا، یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔

پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر حاصل کرلیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔

گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلباء اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔

اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ میں نہیں ہے۔

اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور ہمارے طلباء کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔

پاکستان

Norway

National Threat Assessment