Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

ہفتے کو خان یونس میں ان ہلاکتوں سے مارے جانے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 260 ہوگئی، تائمز آف اسرائیل
شائع 07 اپريل 2024 01:20pm

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس کے چار فوجی جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ ہلاکتیں ہفتے کو ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں کمانڈو بریگیڈ کے ٹریننگ بیس کا کمانڈر 21 سالہ کیپٹن ایڈو بارروچ، 20 سالہ سارجنٹ ایمتائی ایون شوشان، 20 سالہ سارجنٹ الائی زائر اور 20 سالہ سارجنٹ ریف ہاروش شامل ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ان ہلاکتوں سے حماس کے خلاف زمینی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔

یہ چاروں فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک تباہ ہونے والی عمارت کی سرنگ سے نکلنے والے حماس کے کارکنوں نے گشت کرنے والے فوجیوں پر فائر کھول دیا۔ حملے کے بعد حماس کے کارکن دوبارہ سرنگ میں چلے گئے۔ خان یونس ہی میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک پر بھی حملہ کیا گیا۔

Southern Gaza

4 ISRAELI TROOPS KILLED

KHAN YUNUS

HAMAS FIGHTERS

A TANK ALSO ATTACKED