Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سورج گرہن پر امریکی کیا رسومات ادا کریں گے؟ گلاب کی پتیاں کیوں جلائی جاتی ہیں؟

گرہن منفی توانائی سے نجات پاکر تجدید کا وقت ہے، معروف 'عامل' کی گفتگو
شائع 07 اپريل 2024 12:52pm

دنیا بھر میں سورج گرہن اور چاند گرہن کے حوالے سے مختلف تصورات اور واہمے پائے جاتے ہیں۔ کم و بیش تمام ہی معاشروں میں ایسے لوگ بڑی تعداد میں ملتے ہیں جو سورج گرہن کو نجوست اور بدقسمتی کی علامت گردانتے ہیں۔

8 اپریل کو شمالی امریکا میں سورج گرہن ہونے والا ہے۔ اس سورج گرہن کو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پوری دنیا میں براہِ راست دیکھا جاسکے گا۔ امریکا کے ایک معروف ’عامل‘ نے سورج گرہن کے موقع پر زندگی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے توانائی کا توازن برقرار رکھنے کیلئے چند مشورے دیے ہیں۔

رچیل اسٹیوِس کی ماہرانہ رائے کے مطابق یہ سورج گرہن بُرج حمل میں واقع ہو رہا ہے۔ نیو یارک پوسٹ سے گفتگو رچیل اسٹیوِس کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کو عام طور پر تبدیلی اور تجدید کا وقت سمجھا جاتا ہے۔ توانائی کے حوالے سے بھی یہ بات درست ہے۔

رچیل کی یادداشتیں ’سِسٹرز آف ڈارکنیس‘ کے زیرِعنوان شائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ اُن کے نزدیک سورج گرہن اپنے ہی سائے سے ربط بڑھانے کا اچھا موقع ہے۔ ان کے نزدیک یہ روشن اور تریک قوتوں کے درمیان توازن کا لمحہ ہے۔

رچیل کا کہنا ہے کہ یہ تازگی یقینی بنانے کا، اپنی منفی توانائی کو متبرک و مقدس مقامات سے نکال باہر کرنے کا وقت ہے۔ ایسے میں اپنے آپ سے اور دوسروں سے محبت کے اظہار کے لیے گلاب کی پتیاں، پُرسکون توانائی کے لیے لیوینڈر (خوشبودار جھاڑی)، صحت اور علاج کے لیے عنبر، منفی توانائی سے تحفظ کے لیے ’روزمیری‘ (اکلیل)، اپنے گھر میں ہائی فریکوئنسی کے لیے لوبان کی دُھونی دیں۔

یہ کام مکمل ہونے کے بعد توانائی کی تبدیلی کے لیے پودے، فن پارے اور رنگ لائیے۔ سرخ، زرد اور نارنج رنگ تجدید اور جوش و جوش کی علامت ہیں۔ اپنے گھر میں اِن رنگوں کی اشیا کا اہتمام کیجیے۔

اسٹیوِس نے نیو یارک پوسٹ سے گفتگو میں مزید کہا کہ گرہن ہمارے توانائی کے سب سے بڑے ذریعے سورج کو کچھ دیر کے لیے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ اپنی توانائی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ان لمحات میں الاؤ کا اہتمام کیجیے۔

solar eclipse

Superstitions

WHAT RITUALS TO DO

ROSE PETALS

NEGATIVE ENERGY