Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرعام نوجوان پر تھپڑ اور جوتے برسانے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2024 01:23pm

فیصل آباد کے علاقے غفور ٹاؤن میں گروہ کا نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے، جہاں نوجوان پر سرعام تشدد کیا جا رہا ہے۔

آوارہ نوجوانوں کا ایک گروہ نوجان پر شدید تھپڑوں، اور جوتوں کی بارش کرتا اور اس نوجوان کی تذلیل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سب کی توجہ بن گئی ہے۔

تشدد کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد زین کے نام سے ہوئی ہے، جس پر آوارہ نوجوانوں نے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے محلہ غفور ٹاؤن کے رہائشی محمد زین کاچار ماہ قبل فارمیسی کی دکان پر معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کی بنا پر ملزمان نے تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور جوتے برسا کر واقعے کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

دوسری جانب فیصل آباد پولیس کی جانب سے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ مقدمے میں 2 افراد ارسلان اور ہارون جٹ کو اور دیگر 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

social media

violence

Punjab police

fight

victim

ٖFaisalabad

group