Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد اور منڈی بہاؤالدین سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ملکوال میں گھر سے 2 افراد جبکہ وفاقی دارالحکومت کے فائیو اسٹار ہوٹل سے خاتون کی لاش ملی
شائع 07 اپريل 2024 12:34pm

اسلام آباد اور منڈی بہاؤالدین سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

2 افراد کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال میں چک نمبر 20 کے گھر سے 2 افراد کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول 80 سالہ محمد اشرف نامی شخص اپنے 70 سالہ ملازم کے ساتھ گھر میں اکیلا رہتا تھا، دونوں مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

خاتون کی لاش برآمد

دوسری جانب اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون نے گزشتہ روز لندن روانہ ہونا تھا، پرواز میں تاخیر کے باعث خاتون ہوٹل میں قیام کیا جبکہ خاتون نے آج دوبارہ لندن کے لیےروانہ ہونا تھا۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی تحقیقات کےمطابق خاتون کا تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون امراض قلب کی مریضہ تھی اور لاش بیٹے کے حوالے کردی۔

اسلام آباد

punjab

Dead Bodies Found

mandi bahauddin