Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مغوی بازیاب، مقابلے کے بعد 5 ملزمان گرفتار

اے وی سی سی اور سی پی ایل کی کارروائی میں 5 میں سے 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
شائع 07 اپريل 2024 09:48am
کراچی :  2 مغوی بازیاب (بائیں) ، مقابلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان  گرفتار
کراچی : 2 مغوی بازیاب (بائیں) ، مقابلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی بازیاب کرالیے، مقابلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پنجاب سے آئے 2 شہریوں کو بہادرآباد سے اغوا کیا تھا، ملزمان نے مغویوں کی رہائی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ایس ایس پی ای وی سی سی ظفر صدیق چھانگا کا کہنا ہے کہ اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر سائٹ ایریا میں کارروائی کی۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی تھی، جوابی فائرنگ میں چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ظفر صدیق نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

kidnap

Crime

Karachi Police