Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

نئی پولیٹیکل کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے منظوری دے دی
شائع 06 اپريل 2024 10:28pm

تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل کر لئے گئے، تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے منظوری دے دی۔

تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل کر لئے گئے، پولیٹیکل کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، اعظم خان سواتی سالار خان کاکڑ اور قاسم خان سوری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی نئی 14 رکنی پولیٹیکل کمیٹی میں عمرایوب کے علاوہ بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شیر افضل مروت، شاہ فرمان، رؤف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اقبال اور خالد خورشید شامل ہیں۔

سیاسی کمیٹی کے فیصلے عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی تصوری کئے جائیں گے۔