Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے شہریار آفریدی کے بیانات کی تائید کردی

شیرافضل مروت بیک فٹ پر نہیں ہیں اور نہ ہوسکتے ہیں بیرسٹر گوہر
شائع 06 اپريل 2024 07:22pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر نے شہریار آفریدی کے بیانات کی تائید کردی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی نے سینیٹ امیدواروں کیلئے جو آواز اٹھائی اس کی میں بھر پور تائید کرتا ہوں، ورکرز کو سینیٹ کا پارٹی ٹکٹ ملنا چاہیے،شہریار آفریدی نے نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی توہین ہے۔

ایک صحافی کے سوال پر شیر افضل نے کہا کہ میں آپ کی بات کو درست قرار دیتا ہوں، میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کررہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے رہنے والوں کو دہشتگرد کہا، ترجمان پی ٹی آئی

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے پارٹی کے اندر کچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیرافضل مروت بیک فٹ پر نہیں ہیں اور نہ ہوسکتے ہیں۔

ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں، عمران خان

بیرسٹر گوہر نے بھی شہریار آفریدی کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے اور بیانات دے چکے، ان کا واپس آنےکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گے کس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے۔

Sheheryar Afridi

Sher Afzal Marwat

Barrister Gohar Ali Khan