Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک نومولود بچے کی قیمت 4 سے 6 لاکھ روپے

والدین سے نومولود لے کر فروخت کیے جانے لگے
شائع 06 اپريل 2024 05:19pm
تصویر بذریعہ: پی ٹی آئی
تصویر بذریعہ: پی ٹی آئی

دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات دنیا بھر میں رونما ہوتے ہیں، تاہم بھارت سے کچھ ایسی خبریں وائرل ہو جاتی ہیں، جن کا شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہوگا۔

ایسا ہی کچھ بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے کیا ہے، جہاں نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے ہفتے کے روز ایک ایسے نیٹ ورک کو پکڑا ہے، جو کہ نومولود بچوں کی اسمگلنگ بیرون ملک کرتا رہا ہے۔

دلی اور ہریانہ سمیت بھارت کے کئی شہروں میں اس نیٹ ورک نے جال بچھائے ہوئے ہیں، جہاں وہ یا تو بچوں کو اسپتال سے اغوا کرتے یا پھر بچوں کو والدین سے خرید لیتے۔

سی بی آئی کی جانب سے چھاپر مارا گیا، جہاں دلی اور ہریانہ سے 3 نومولود بچے نیٹ ورک سے برآمد ہوئے۔

ان بچوں کی عمریں 1 دن، 15 دن اور ایک نومولود بچی کی عمر محض ایک ماہ تھی۔

جبکہ ایجنسی کے مطابق گینگ کے قبضے سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ اصل ماں باپ سے بچوں کو بطور رقم حاصل کیا جاتا ہے۔ بچوں کی فروخت 4 سے 6 لاکھ بھارتی روپے میں کی جاتی ہے، یعنی ہر نومولود بچے کی قیمت 4 سے 5 لاکھ ہوتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر نیٹ ورک سروگریسی کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کو فروخت کرتا ہے۔

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے معاملے کے خلاف کرمنل کیس درج کر دیا ہے، جبکہ اس میں انڈین پینل کوڈ کی اور جووینئل جسٹس (کئیر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

india

children

trafficking

CBI

Interrogation

babies