Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور بھارت نے کینیڈا کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، خفیہ ایجنسی کا دعویٰ

بھارت نے پاکستان یا خالصتان علیحدگی پسند تحریک کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ووٹرز کو نشانہ بنایا، رپورٹ
شائع 06 اپريل 2024 04:57pm

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر کینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی گئی تھی۔

برطانوی اخبار ”دی گارڈئین“ کے مطابق جمعرات کی رات کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کینیڈا اور خاص طور پر اس کی بڑی آبادی کو تخریب کاری کے ہدف کے طور پر دیکھتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2021 کے کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں ’مداخلت کرنے اور ممکنہ طور پر خفیہ سرگرمیاں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا‘، اور اس کیلئے بھارت کی جانب سے ایک سرکاری پراکسی ایجنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان نواز امیدواروں کو غیر قانونی مالی مدد فراہم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹیم پر عوام نے حملہ کردیا، گاڑی توڑ ڈالی

کینیڈین خفیہ ایجنسی نے کہا کہ پراکسی ایجنٹ ’مخصوص فرد ہوتا ہے جو غیر ملکی ریاست سے واضح یا غیر واضح ہدایات لیتا ہے اور اثر و رسوخ کی سرگرمیوں اور غیر ملکی ریاست کے درمیان تعلق کو مبہم کرتا ہے‘۔

خفیہ ایجنسی نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہندوستان نے کینیڈا کے ان انتخابی اضلاع کو نشانہ بنایا جہاں ووٹرز پاکستان یا خالصتان علیحدگی پسند تحریک کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔

بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، وزیر دفاع

کینیڈین ایجنسی نے پاکستان کے حوالے سے لکھا کہ 2019 میں، کینیڈا میں پاکستانی حکومتی عہدیداروں نے ’کینیڈا میں حکومت پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے خفیہ طور پر کینیڈا کی وفاقی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی‘،

خفیہ ایجنسی نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے ’خطرے میں کمی کیلئے اقدامات‘ اٹھائے، جس کا مقصد حکومت پاکستان کی طرف سے لاحق خطرے کو ختم کرنا تھا۔

ایجنسی کے مطابق ’صورتحال کی نگرانی کی گئی اور مداخلت کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔‘

دی گارڈئین خا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کی دونوں دستاویزات غیر درجہ بند خلاصے ہیں اور بعض صورتوں میں نامکمل یا غیر تصدیق شدہ، واحد ذرائع پر منحصر ہیں۔

دستاویزات کے اجراء جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے کینیڈا کے انتخابات کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

CSIS report

India Pakistan Influenced Canadian Elections