مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے رہنے والوں کو دہشتگرد کہا، ترجمان پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے رہنے والوں کو دہشتگرد کہا، علی امین گنداپور کی وزیراعظم سے ملاقات پر کافی تنقید ہوئی، گورنرراج کے لیے آئین میں طریقہ کار طے ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ امیرمقام خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی دھمکی دے رہے ہیں، انہیں آئین پڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ گورنرراج قائم کرنے کیلئے پہلے اسمبلی جانا ہوتا ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ مریم نواز نے دھاتی ڈور کی خیبر پختونخوا سے اسمگلنگ کا الزام لگایا، انہوں نے خیبر پختونخوا کو اسمگلر اور دہشتگردوں سے تشبیہ دی، نواز شریف بھی پختونخوا کے خلاف نامناسب ریمارکس دے رہے ہیں۔
ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں، عمران خان
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعظم سے وفاق کے تناظر میں ملاقات کی، ہمیں وفاق کے ساتھ اختلافات کے باوجود کام کرنا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کو تنقید کے باوجود برداشت کیا، جب سے حکومت بنی پی ٹی آئی کا وفاق سے رویہ مثبت ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فنڈ جاری نہیں کیے جا رہے، خیبرپختونخوا کے فنڈز جاری نہ کرنا وفاق دشمنی ہے۔
Comments are closed on this story.