Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افطار کے لیے اچانک فٹبال میچ روکنے پر پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا

ریفری کی جانب سے مسلمان کھلاڑیوں کو بریک دیا گیا تھا
شائع 06 اپريل 2024 04:00pm

رمضان المبارک کے دوران ہر مسلمان کا یہی جذبہ ہوتا ہے کہ وہ تمام روزے رکھے، تاہم کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہو سکتی ہے، کیونکہ انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ روزہ رکھنا پڑتا ہے۔

تاہم اب فٹبالرز نے رمضان کا روزہ دوران میچ کھولا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

برطانیہ کے مقامی فٹبال اسٹیڈیم این فیلڈ میں لیوور پول اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کے درمیان میچ جاری تھی، کہ اسی دوران مغرب کا وقت آن پہنچا۔

جس کے باعث دونوں ٹیموں میں موجود مسلمان کھلاڑیوں نے میچ روک کر روزہ کھولا۔

فٹبالر محمد صلح، ابراہیما کوناتے اور اینل احمدودزک کی جانب سے مغرب کا وقت آن پہنچنے پر بریک لیا اور روزہ کھولا۔

جمعرات کے روز کھلاڑیوں کی جانب سے میچ کے دوران بریک لیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کھلاڑیوں کی جانب سے روزہ ٹچ لائن پر کھولا گیا جبکہ تماشائیوں اور سپورٹرز کی جانب سے تالیاں بجا کر انہیں سراہا جا رہا تھا۔

جبکہ اس بریک کے لیے ریفری اسٹورٹ اٹویل نے بھی باقاعدہ اجازت دی تھی، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دیگر کھلاڑی بھی مسلمان کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی دیتے ہوئے ان کے ساتھ روزہ کھولتے دکھائی دیے۔

footballer

liverpool

Fasting

ramdan aftari

mohammad salah