Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹریننگ کے بعد چاچا جوان ہو گئے، افتخار احمد کی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

دلچسپ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے
شائع 06 اپريل 2024 03:03pm

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں آرمی کیمپ میں ٹریننگ جاری ہے، تاہم اسی دوران کچھ ایسی دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں کھلاڑی کیمپ میں پریکٹس کر رہے تھے۔

کہ اسی دوران کیمرے کی آنکھ نے افتخار احمد اور سائم ایوب زمین پر بیٹھے ہوئے تھکن کو اتار رہے ہیں۔

جبکہ ساتھ ہی کاکول اکیڈمی کی پہاڑوں پر دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

لیکن اچانک ہی افتخار احمد نے سامنے کی طرف دیکھ کر اچانک جذبات کا اظہار کیا اور تالیاں بجانا شروع کر دی۔ کھلاڑی کو جذباتی دیکھتے ہی صائم بھی کھڑے ہو گئے۔

اسی دوران سائم ایوب بھی تالیاں بجانا شروع ہو گئے، دراصل دونوں کھلاڑی بلے باز اعظم خان کو سپورٹ کرتے ہوئے کھڑے ہو گئے۔

جبکہ اسی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو پہاڑ پر پتھر لیے چڑھنے کی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔

کاکول کی پہاڑیوں پر کی جانے والی ایکسرسائز میں اعظم خان پیچھے پیچھے تھے، تاہماس سب میں تمام کھلاڑی اعظم خان کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

تاہم اس سب میں افتخار احمد کافی پُر جوش اور جذباتی دکھائی دیےتھے، اور اچھل اچھل کر اعظم کو سپورٹ کرتے رہے، جس پر صارفین کی جانب سے خوب اظہار خیال کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا جبکہ ساتھ ہی ’چاچو‘ کے ساتھ رونے والا ایموجی شئیر کر دیا۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان ٹیم اگر اب بھی ورلڈ کپ نہیں جیتی تو پھر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کر دینا چاہیے۔

جبکہ کچھ صارفین افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں افی مانیا کہہ رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’چاچا، دی گریٹ‘

ایک صارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے جب آپ نے پریکٹس کی ہوگی، تو سب کو آپ کا بھی انتظار ہوگا۔

ایک صارف نے کھلاڑی کے پُر جوش انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ ہاہا، چاچو تو 25 سال کے ہیں، ایمی لوگ ان کو 35 سال کا بولتے ہیں۔

اس سب میں کچھ صارف ان کے اس انداز پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ افتخار بھائی، اسکو پرجوش نہیں اوور ایکٹنگ کہتے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

iftikhar ahmed

Kakol Military Academy

pakstani cricketers

army training

saim ayub