Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجگور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2024 06:24pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک اور آپریشن سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کیا جس میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز س اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آپریشن 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کو کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے جانے والے دہشتگرد شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ISPR

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation