Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

داسو حملے پر چند افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، وفاقی وزیر

چین کے شہریوں کی سکیورٹی کو مزید موثربنایا جائے گا، عطا تارڑ
شائع 06 اپريل 2024 12:03pm

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ داسو حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کی روشنی میں چند افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ داسو واقعے پر چین کی حکومت سے اظہار تعزیت کیا، چین کے شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثربنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے موثر نظام بنایا جارہا ہے، داسو حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، 16 ماہ کی حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کےلیے پر عزم ہے، بلیک اکانومی بڑا مسئلہ ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، عالمی میڈیا پر پاکستانی معیشت پر مثبت خبریں آرہی ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں روز نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وفد کمرشل فلائٹ سے سعودی عرب جارہا ہے ، تمام اخراجات خود ادا کررہے ہیں، سعودی عرب کے دورے سے مثبت خبریں آئیں گی۔

جیل میں عمران خان کی سکیورٹی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق سوال پر عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں تو چل رہی ہیں، جب کہ بشری بی بی کی صحت کے حوالے ان کے ڈاکٹرکا بیان آچکا ہے، بشریٰ بی بی کی صحت بہتر ہے۔

China Pakistan

ata tarar

Attack on Chinese Engineers