Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹیم پر عوام نے حملہ کردیا، گاڑی توڑ ڈالی

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی چھاپہ مار ٹیم مغربی بنگال میں دھماکے کے ملزموں کو گرفتار کرنے پہنچی تھی
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2024 12:49pm

بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں خفیہ ایجنسی کی تفتیشی اور چھاپہ مار ٹیم پر عوام نے حملہ کردیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم مغربی بنگال کے مشرقی ضلع میدنی پور میں تفتیش کے لیے پہنچی تھی۔ بھوپتی نگر میں ہونے والے حملے میں ایک افسر کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

یہ واقعہ ہفتے کی صبح کا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم 2022 کے ایک دھماکے کے سلسلے میں چھاپہ مارنے پہنچی تھی۔ ہجوم نے تفتیش کے لیے آنے والے اہلکاروں پر حملہ کردیا اور ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سی عورتیں اور مرد این آئی اے اہلکاروں کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پولیس واپس جائے۔ بہت سے لوگوں نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔

این آئی اے کی ٹیم نے 2022 کے دھماکے سے متعلق کیس میں ہفتے کی صبح 2 افراد کو گرفتار کیا جن میں مرکزی ملزم مونوبروتو جنا بھی شامل ہے۔ چھاپہ مار ٹیم پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کارروائی مکمل کرکے واپس کولکتہ جارہی تھی۔

raid

NIA INDIA

PEOPLE ATTACKED

TWO ARRESTED

EAST BENGAL

MEDINIPUR