Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل: آج کی افطاری چکن لالی پاپ کے ساتھ کریں

یہ مزیدار اسنیکس افطاری کے ساتھ ساتھ بچوں کو اسکول لنچ میں بھی دیا جا سکتا ہے
شائع 06 اپريل 2024 12:56pm

ماہ رمضان ختم ہونے کے قریب ہے۔اور اس دوران ہم کئی ریسیپیز شیئر کر چکے ہیں،جو آپ کو یقینا پسند آرہی ہوں گی۔آج ایسی ہی ایک اور مزیدار ریسیپی کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

چکن لولی پاپ ایک مزیدار ریسیپی ہے ،جسے آپ افطاری میں سموسوں ،پکوڑوں کے ساتھ کھا سکتی ہیں۔

اجزاء

بون لیس چکن،500 گرام۔ سویا ساس ،ایک کھانے کا چمچ۔فریش کریم،آدھا کپ۔ بریڈ کرمبز،آدھا کپ۔پیاز، دوعددچھوٹی،لہسن ادرک پیسٹ،ایک کھانے کا چمچ۔اوریگانو،ایک کھانے کا چمچ۔پسی ہوئی کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ۔پیپریکا،ایک چائے کا چمچ ۔اوریگانو،ایک چائے کا چمچ۔نمک، حسب ذائقہ۔ہری مرچ،دوعدد کٹی ہوئی۔آئس کریم اسٹک، حسب ضرورت۔

کوٹنگ کے لیے

بریڈ کرمبز۔انڈے اور میدہ۔

ترکیب

چکن کے ساتھ دیے گئے تمام اجزاء کو گرینڈ کرلیں۔

اب اسے ایک پیالے میں نکال کر تھوڑا تھوڑا ساہاتھ میں لے کر چپٹی شکل کی ٹکیاں بنا لیں۔

ہر ٹکیاں میں آئس کریم اسٹک ڈال دیں اور لولی پاپ کی شکل دے دیں۔

ایک ایک ٹکیہ کو پہلے میدے میں ڈب کریں،پھر پھینٹے ہوے انڈوں میں اور اس کے بعد بریڈ کرمبز سے کوٹ کرلیں۔

آپ چاہیں تواسے ایک ایئر ٹائٹ جار میں بند کر کے فریشر میں ایک مہینے تک اسٹور کر سکتی ہیں۔

اب ایک فرائی پین میں تیل کو گرم کر کے ہرٹکیہ کو باری باری تلتی جائیں۔اور گولڈبن براون ہونے پر نکالتی جائیں۔

مزیدار لولی پاپ اسنیکس تیار ہیں۔

اسے افطاری کے علاوہ بچوں کے اسکول کے لنچ باکس میں بھی دے سکتی ہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan recepi