Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

لڑکی کے کہنے پر شہری کو اغوا کرنیوالے 4 پولیس اہلکار گرفتار

ایس آئی یو نے سی ٹی ڈی گارڈن میں چھاپہ مارا
شائع 06 اپريل 2024 10:16am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر سی ٹی ڈی کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق شہری کو اغوا اور تشدد کیس میں ایس آئی یو نے سی ٹی ڈی گارڈن میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اہلکاروں نے شہری جاسم اور اسکے دوستوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، شہری کی مدعیت میں ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری جاسم کو دوستوں کے ہمراہ پی ای سی ایچ ایس سے حراست میں لیکر اہلکار سی ٹی ڈی گارڈن سیل لیکر گئے تھے۔

مدعی کے مطابق اہلکاروں نے گارڈن سیل میں مجھ پر بدترین تشدد کیا ، خالی کاغذ پر سائن اور انگھوٹے کا نقش بھی لیا۔

مدعی نے دعویٰ کیا کہ ایک لڑکی نور نے مجھے 63 ہزار رقم دینی تھی، رقم کا تقاضہ کیا تو اس نے مجھے بلاک کیا، لڑکی نے شعیب نامی لڑکے کے ذریعے رابط کیا اور مجھے ملنے کے لیے پی ای سی ایچ ایس بلایا، جب میں دوستوں کیساتھ گیا تو سی ٹی ڈی والے مجھے موبائل میں ڈال کر لے گئے۔

شہری کا ایف آئی آر میں مؤقف تھا کہ گارڈن سیل میں نور نے آکر مجھے مارا اور گالیاں بھی دیں ، چار لاکھ روپے لیکر مجھے چھوڑا گیا۔

karachi

Crime

Karachi Police