Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا سنیتا نے احسن کے ساتھ فرار ہونے کا منصوبہ بنا لیا تھا

دونوں کے خاندان اس شادی کے خلاف تھے
شائع 06 اپريل 2024 10:35am

سنیتا مارشل پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں اور ان کے شوہرحسن کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہی ہے۔

حال ہی میں سنیتا نے وصی شاہ کے شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی،جہاں ان سے ان دونوں کے رشتے پر ان کے خاندانوں کے ردعمل کے بارے میں سوال کیا گیا۔

سنیتا نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین اور اہل خانہ رشتے کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے بلآخربرطانیہ جا کر ان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ،اور وہاں جا کر انہیں اس رشتے پر قائل کیا۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ شادی دو افراد نہیں،بلکہ دو خاندانوں کاملاپ ہے۔

انہوں نے مزید شیئر کیا کہ انہوں نےکبھی بھی حسن کے ساتھ فرار نہیں ہونے کا منصوبہ نہیں بنایا اور حسن سے شادی اسوقت کی،جب دونوں کے خاندانوں کو یقین ہو گیا کہ وہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔

سنیتا اور حسن ایک خوبصورت شادی شدہ زندگی گذار رہے ہیں اور انہوں نے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک دوسرے کا بہت ساتھ دیا ہے.

سنیتا مارشل اور حسن احمد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین اور پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شادی کو 15 سال کو عرصہ بیت چکا ہے اور اس جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

سنیتا اور حسن کےمذاہب ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔حسن اسلام کے پیروکار ہیں،جب کہ سنیتا کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے۔

انہوں نے اپنی شادی کے اندر اپنی انفرادیت اور عقائد کو نہایت خوبصورتی سے رکھا ہے ، جو ہم عام طور پر پاکستان میں نہیں دیکھتے ہیں۔

lifestyle

showbiz celebrities