Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بیکری میں دھماکا، والد اور 2 بیٹے زخمی

جھلس کر زخمی ہونے والے افراد سول اسپتال برنس وارڈ منتقل
شائع 06 اپريل 2024 09:39am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن 9 نمبر کباڑی چوک کے قریب بیکری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں والد اور دو بیٹے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

بیکری ملازم کا کہنا ہے کہ واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، بیکری میں سلینڈر بھی موجود تھے۔

ورکر کا مزید کہنا تھا کہ صبح 6 بجے ایک ملازم نے آگ جلانے کی کوشش کی تو بیکری کے ایک حصہ میں اچانک آگ بھڑ اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ علی، 24 سالہ رحیم اور 75 سالہ ریاض کے ناموں سے کی گئی۔

karachi

Karachi Police

gas leakage blast