زیادہ کام لینے والے انچارج کو سُدھارنے کیلئے غنڈوں کی خدمات؟
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور (بنگالورو) کی ایک کمپنی کے ملازمین نے بات نہ ماننے والے ایک ساتھی ورکر سے نمٹنے کے لیے غنڈوں کی خدمات حاصل کیں مگر یہ سودا انہیں مہنگا پڑگیا۔
غٖنڈوں نے کمپنی کے ایک آڈیٹر کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے آڈیٹر پر لوہے کی سلاخوں سے بھی وار کیے۔ اس واقعے کی وڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے جانے والوں میں اُما شنکر اور ونیش بھی شامل ہیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ سُریش کو ایک سال قبل ملازمت ملی تھی۔ اُما شنکر اور ونیش کا کہنا ہے کہ سُریش بہت سخت گیر ہے، اُس نے کام کا بوجھ بڑھادیا ہے۔
پولیس کے مطابق جن ملازمین نے سُریش کو پٹوایا وہ اُس کے تقرر سے قبل بہت سُست رفتاری سے کام کرتے تھے اور جب سُریش نے یہ بات کمپنی کی انتظامیہ کو بتائی تو یہ کاہل ملازمین اُس کے خلاف ہوگئے۔
Comments are closed on this story.