Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریفک حادثے میں زخمی

دونوں کھلاڑی کراچی میں ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہیں، پی سی بی
شائع 06 اپريل 2024 07:40am

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹریفک حادثے میں بسمہ اور فاطمہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی گاڑی کو جمعہ کی شاک کو حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں کھلاڑی معمولی زخمی ہوئیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی کراچی میں ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہیں۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی پی سی بی کی قائم کردہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

women crickter