Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہا، گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر

بیٹیاں لپٹ گئیں، ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کا الزام ہے
شائع 06 اپريل 2024 07:28am
حبا چوہدری نے سیلفی ایکس پر پوسٹ کی
حبا چوہدری نے سیلفی ایکس پر پوسٹ کی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا کردیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ جہاں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

فواد چوہدری کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، فواد چوہدری کو گزشتہ برس چار نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کا الزام تھا۔

فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دو روز قبل ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔

ضمانت کے مراحل طے ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

رہائش گاہ پہنچنے پر بیٹیاں فواد چوہدری سے لپٹ گئیں۔ فواد کی اہلیہ حبا چوہدری نے ایک سیلفی بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔