Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 2 شہید

دہشت گردوں نے انڈس ہائی وے پر پٹرولنگ گاڑی کو نشانہ بنایا
شائع 06 اپريل 2024 07:17am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لکی مروت میں منجیوالہ کے قریب پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ڈی ایس پی گل محمد اور محافظ اہلکار شہید ہوگئے۔

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد گشت پر تھے کہ انڈس ہائی وے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

terrorist attacks

KPK Police

Terrorism in Pakistan