Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای میں عثمان خان پر ہر قسم کی کرکٹ پر پابندی عائد

عثمان خان ای سی بی سے منظور شدہ لیگز، اکیڈمیز اور کلبز ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گے
شائع 05 اپريل 2024 10:13pm

ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔ متحدہ عرب امارات کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے نوٹس بھی بھیج دیا۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال پابندی لگائی گئی ہے۔

عثمان خان ای سی بی سے منظور شدہ لیگز، اکیڈمیز اور کلبز ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

عثمان خان نے حال ہی میں یو اے ای کی ٹیم کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا تھا اور وہ کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کا حصہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے عثمان خان کو نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈکپ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

usman khan