Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

10 سال بعد بھی بھارتی اداکارہ سونم کپور فواد خان کو بھول نہیں پائیں

اداکارہ نے فواد خان کے حوالے سے پوسٹ کر دیا
شائع 05 اپريل 2024 04:58pm

پاکستان اور بھارت کے مابین اگرچہ سیاسی تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے اداکار سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیک تمناؤ کے پیغام دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اداکارہ سونم کپور نے کیا ہے، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کے ساتھ بتائے گئے لمحات کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہیں، جنہیں صارفین بھی خوب متوجہ ہو رہے ہیں۔

سونم کپور کی جانب سے تصاویر فیس بک پر شئیر کی گئی تھیں۔ جس میں دونوں اداکار شوٹنگ کے دوران دلچسپ لمحات ساتھ بتاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پوسٹ میں سونم کپور نے لکھا کہ ’خوبصورت لمحات فواد خان کے ساتھ‘۔ اداکارہ کی جانب سے 10 سال پہلے کی تصاویر شئیر کی گئی تھیں۔ جس میں دونوں اداکار موجود ہیں۔

واضح رہے 2014 میں سونم کپور اور اداکار فواد خان فلم ’خوبصورت‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے، جہاں دونوں کی اداکاری نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی۔

اس پوسٹ پر دونوں ممالک کے صارفین کی جانبسے بھی ردعمل دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سونم آپ خوش قسمت ہیں، کہ آپ فواد خان کے سواتھ موجود ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ فلم بے حد پسند تھی، دونوں اداکار بہترین لگ رہے تھے۔

جبکہ کچھ صارفین نے دونوں کی جوڑی کو خوبصورت اور بہترین جوڑی قرار دیا۔

Fawad Khan

Indian Actress

Sonam Kapoor

Pakistani Actors

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR