Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان کے تیسرے عشرے میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی
شائع 05 اپريل 2024 04:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عید الفطر کے قبل ملک میں مہنگائی کا پارہ ایک بار پھر چڑھ گیا ہے، ایک ہفتے میں 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پھربڑھ گئیں۔

ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح صفراعشاریہ 96 فیصد اضافے کے ساتھ ایک مرتبہ پھرسے 29 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رمضان کا آخری عشرہ اورمہنگائی کی شدید لہر آئی ہے۔ جس میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 96 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں11 روپے اور زندہ مرغی فی کلو 13 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

پیاز3 روپے، لہسن 4 روپے بیف اور مٹن 7 روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے۔

چاول، برانڈڈ گھی، پٹرول، کپڑے اورجوتے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

شماریات بیورو کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو تھیلا 70 روپے تک سستا ہوا،جبکہ انڈوں کی فی درجن 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

دال مسور، دال مونگ، چینی، آلو، کیلے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

pakistan economy

Inflation

weekly inflation report