Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پورا اعتماد ہے سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، آصف زرداری

صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات
شائع 05 اپريل 2024 02:35pm

صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات کی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے اگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔

صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آصف زرداری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت آصف زرداری کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دوران ملاقات صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

CJCSC

ISPR

Asif Ali Zardari

Asif Zardari

chairman joint chief of staff committee

general sahir shamshad mirza

President Asif Ali Zardari