Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے نے پلاسٹک سرجری کرائی یا اے آئی کا سہارا لیا

علیزے کورین اسٹارز سے مرعوب دکھائی دے رہی ہیں
شائع 05 اپريل 2024 02:25pm

پاکستان شوبز کی خوش شکل ادا کارہ علیزے نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ آیا یہ تصاویر حقیقی بھی ہیں یا نہیں، کیا علیزے سے پلاسٹک سرجری کرا لی ہے یا پھر انہوں نے اے آئی کا سہارا لیا ہے۔

علیزے ان تصاویر میں وہ اپنا اے آئی ورژن کی طرح لگ رہی ہیں۔ علیزے ایک نوجوان اسٹار ہیں اور اکثر اپنی شکل کے ساتھ اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہیں۔

علیزے شاہ کو انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گذرا ہے۔علیزے شاہ کئی ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔میگا ڈرامہ ”عہد وفا“ میں کام کر نے کے بعد وہ سب کی ہر دلعزز ادا کارہ بن گئی تھی۔

۔ اداکارہ بہت سےتنازعات میں گھری رہی ہیں ۔ان اکا ایک دو باراپنے کچھ ساتھیوں سے جھگڑا بھی ہوا ہے،جس کی وجہ سے وہ مسلسل خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں لوگ انکی شکل میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کوریائی اسٹارز سے کافی مرعوب ہے۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity