Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکو راج، کوئی علاقہ مکمل محفوظ نہیں

نیو ناظم آباد میں مقابلے کے دوران کل مزید دو شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
شائع 05 اپريل 2024 01:32pm

کراچی کے بیشتر علاقوں پر ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے۔ کوئی بھی علاقہ اسٹریٹ کرمنلز کی چیرہ دستیوں سے مکمل محفوظ نہیں رہا۔ گزشتہ روز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر مزید دو شہری (سائیں داد اور شبیر) جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک شہری زخمی ہوا۔ مقابلے میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

نیا ناظم آباد مین گیٹ کے نزدیک شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلزسے مقابلہ ہوا۔ ایک شہری غلام مصطفیٰ زخمی ہوا جس کا جناح اسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔

سائیں داد کا تعلق عمرکوٹ سے تھا۔ ایک ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔ وہ دوستوں کے ساتھ کراچی میں مزدوری کرتا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی نے بتایا کہ مقابلے میں زخمی ہونے والےک ڈاکو شاہد میر کلام کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں، دو موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔

آج نیوز کو حاصل ہونے والے شاہد میر کے بیان کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں حبیب اور شبیر کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر تھا۔ حبیب اور اس کے پاس پستول تھا۔ مقابلے میں شاہد زخمی ہوا اور اس کے ساتھی اُسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حبیب اور شبیر کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

karachi

Street Criminals

TWO MORE KILLED

NO AREA IS SAFE

NAYA NAZIMABAD