Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدنان صدیقی نے خواتین کو مکھیوں سے تشبیہ دے دی، ریحام خان سمیت سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

اداکار کا خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنا بھاری پڑگیا
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 05:44pm

سینیئر ادا کار عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار کو ہر جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں ریحام خان نے اپنےتازہ بیان میں عدنان صدیقی پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مردوں اورعورتوں دونوں کے لیے ہنسی کا موضوع ہے،جو معاشرے میں عورتوں کے بارے میں خرافات برقرار رکھتے ہیں۔

ریحام خان کے مطابق یہ ایک افسوس ناک اور پریشان کن عوامی اظہار ہے کہ وہ کس طرح خواتین کی بےعزتی کرتے رہتے ہیں۔

حیرت کی بات ہے کہ اسے ٹھنڈے کندھے دینے کا اتنا تجربہ ہے؟وہ یہ کیسے جانتا ہے؟ کیا وہ شادی شدہ مرد نہیں ہے؟

یاد رہے کہ سینیئر ادا کار نے گزشتہ دنوں ندا یاسر کے شو شام سہور میں خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کر دیاتھا۔

جب شو کے دوران ایک مکھی آکر ان کے ہاتھ پر بیٹھ گئی تو انہوں نے کہا کہ مکھیوں اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے۔ خواتین کے پیچھے پڑاجائے تووہ دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

ادا کار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وہ مکھی کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے تو وہ اڑ گئی، مگر جیسے ہی وہ خاموش بیٹھے تو مکھی ان کی ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

عدنان صدیقی کے اس عجیب وغریب تبصرے نےندا یاسر بھی تھوڑی دیر کے لیے پریشان کر دیا تھا ۔تاہم انہوں نے خود کو عدنان کے تبصرے سے الگ کر دیا تھا۔

عدنان صدیقی کےاس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کرتے ہوئےنامناسب قرار دیا۔

ایک صارف نےکہا کہ یہ خود کو ٖفخر سے مرد پکارتے ہیں ،جن کی ہر بات عورت سے مقابلے اور اس کی تذلیل پر شروع اور ختم ہوتی ہے۔

ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کو بھی ملا ہے تمغہ امتیاز۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی جتنے اچھے اداکار ہیں ،اتنی ہی فضول باتیں کرتے ہیں۔

lifestyle

showbiz

PAKISTANI CELEBERITIES