Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم آج سے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

شہبا زشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا بھی امکان
شائع 06 اپريل 2024 08:01am

وزیراعظم شہباز شریف آج سے تین روزہ دورے پرسعودی عرب جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ اور وزیر دفاع بھی ہوں گے۔

شہباز شریف کے ساتھ ریکوڈک سرمایہ کاری کمیٹی کے ارکان بھی سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے، شہباز شریف اور وفد کے ارکان اخراجات ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور مسجد نبوی الشریف میں نماز ادا کریں گے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں، پاکستان کے عوام خادم الاحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی احترام اور احترام رکھتے ہیں۔

دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Shehbaz Sharif

Saudi Arabia

اسلام آباد

Saudi Crown Prince

Mohammed bin Salman

Saudi Arab

PM Shehbaz Sharif